Thursday, May 2, 2024

وزیرآباد حملہ کیس، عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

وزیرآباد حملہ کیس، عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور
January 9, 2023 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) - انسداد دہشتگردی عدالت نے فائرنگ کیس میں عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔

عدالت نے عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔

ملزم نوید بشیر کی طرف سے وکیل نے دلائل دیتے ہوئےکہا کہ اگر ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جا سکتا ہے تو تمام زخمیوں گواہوں کا کیوں نہیں؟

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت دیگر زخمیوں کے موبائل فونز فوری قبضے میں لئے جائیں، سینیٹر اعجاز چودھری نے جس موبائل سے ٹویٹ کیا وہ بھی قبضے میں لیا جائے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ  اس مقدمے میں جے آئی ٹی اصل ثبوت اکٹھے ہی نہیں کر رہی، جے آئی ٹی اس مقدمے کی تفتیش میں ملزم نوید کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔