Monday, May 6, 2024

وزیرآباد حملہ کیس، جے آئی ٹی سربراہ کے عمران خان سے سوالات، تحقیقات سے آگاہ کیا

وزیرآباد حملہ کیس، جے آئی ٹی سربراہ کے عمران خان سے سوالات، تحقیقات سے آگاہ کیا
December 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیرآباد حملہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ اورارکان کی زمان پارک آمد،عمران خان سے سوالات کیے،اب تک کی تحقیقات سے بھی آگاہ کیا۔

سانحہ وزیرآباد کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کے ارکان کی زمان پارک لاہور پہنچے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوالات کیے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر سمیت تین افسر زمان پارک لاہور پہنچے۔ اس موقع پر ٹیم نے عمران خان سے وزیرآباد حملے کے واقعہ پر سوالات بھی کیے۔ ٹیم ارکان نے عمران خان کو جے آئی ٹی کی اب تک کی تحقیقات سے بھی آگاہ کیا۔

جے آئی ٹی گزشتہ روز وزیرآباد میں لانگ مارچ پر حملے کے مقام پر پہنچی، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے ارکان نے جائے وقوعہ کا تکنیکی بنیادوں پر جائزہ لیا۔ فرانزک ٹیم، ڈاکٹرز اور تکنیکی ماہرین بھی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔