Monday, May 6, 2024

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نگراں سیٹ اپ میں توسیع کا عندیہ دے دیا

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نگراں سیٹ اپ میں توسیع کا عندیہ دے دیا
January 30, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نگراں سیٹ اپ میں توسیع کا عندیہ دے دیا۔

صحافیوں سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ بولے نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کا انحصار حالات پر ہے، خدانخواستہ اگر امن و امان یا معاشی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو آئین میں نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش موجود ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے اندر رہتے ہوئے ممکنہ طور پر انتخابی اخراجات اور مردم شماری کا معاملہ دیکھے گا، تمام فیصلے الیکشن کمیشن نے کرنے ہیں، وہ آئین اور الیکشن ایکٹ کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات کی تاریخ دے گا۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات کون سی مردم شماری کے تحت ہوں گے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔