Sunday, April 28, 2024

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ریکوڈک منصوبے کو جلد ازجلد بحال کرنیکی ہدایت

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ریکوڈک منصوبے کو جلد ازجلد بحال کرنیکی ہدایت
November 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصفیہ کے بعد ریکوڈک منصوبے کو جلد ازجلد بحال کرنے کی ہدایت کردی۔

ہفتہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ریکوڈک منصوبے کی اعلیٰ ترین کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیر خزانہ نے تصفیہ کے بعد جلد ازجلد پراجیکٹ کو بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اجلاس میں ریکوڈک انتظامات کی تکمیل کے لیے طے شدہ اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، متفقہ انتظامات کے تحت باقی اقدامات کی جلد تکمیل کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔