Tuesday, April 16, 2024

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات، پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات، پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا
October 14, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر  اور نائب صدر ورلڈ بینک سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ایاز صادق، عائشہ غوث پاشا ، سیکرٹری خزانہ اور پاکستانی سفیر کی شرکت ہوئی۔ اسحاق ڈار نے ورلڈ بینک کی صدر سے ملاقات میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

آئی ایم ایف کی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات کافی نتیجہ خیز رہی۔ وزیر خزانہ نے معاشی استحکام کیلئے پاکستان کو فراہم ریلیف پر شکریہ ادا کیا۔ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کیلئے حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔ اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خزانہ کے مشیر سے بھی ملاقات ہوئی۔