Friday, April 19, 2024

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس بحال، اثاثوں کی ضبطگی ختم

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس بحال، اثاثوں کی ضبطگی ختم
January 7, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کر دیئے گئے۔ احتساب عدالت نے نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس واپس ہونےکے بعدان کے اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق فیصلہ جاری کیا جس کے بعد وزیرخزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم جبکہ بینک اکاؤنٹس بھی بحال کر دیئے گئے ہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے ہیں، ٹرائل کا دائرہ اختیار ختم ہوچکا ہے، جبکہ پراسیکیوٹر نے بھی کہا کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کردے، اس لیے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔