Friday, September 30, 2022

وزیرِخارجہ شاہ محمود کی وفد کے ہمراہ روسی ہم منصب سے ملاقات، اہم علاقائی و عالمی اُمور پر تبادلہ خیال

وزیرِخارجہ شاہ محمود کی وفد کے ہمراہ روسی ہم منصب سے ملاقات، اہم علاقائی و عالمی اُمور پر تبادلہ خیال
February 24, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وفد کے ہمراہ روسی ہم منصب سر گئی سے ملاقات ہوئی۔ 

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت اہم علاقائی و عالمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی وزیر خارجہ سر گئی لاردوف نے دورہ ماسکو پر شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں۔ پاکستان اقتصادی ترجیحات اور علاقائی روابط کے فروغ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاک روس دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔