Tuesday, April 16, 2024

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت نوجوان وزرائے خارجہ کانفرنس، عالمی برادری کے مسائل کے حل پر بات چیت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت نوجوان وزرائے خارجہ کانفرنس، عالمی برادری کے مسائل کے حل پر بات چیت
September 21, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت نوجوان وزرائے خارجہ کانفرنس ہوئی جس میں عالمی برادری کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کی گئی ۔

کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر اور سربیا سمیت مختلف ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ بلاول بھٹو نے نیویارک میں میٹا کے صدر عالمی امور نک کلیگ سے بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا میٹا جیسے پلیٹ فارمز کے لیے پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کے لیے کلیدی مواقع موجود ہیں۔

کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا   امن اور ترقی کے حوالے سے چیلنجز سے نمٹنا ہو گا۔ مستقبل کی نسلوں کے لئے مساوی معاشی حقوق کی بھی جدوجہد کرنا ہو گی۔ دنیا کے مختلف ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔