Sunday, May 5, 2024

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ہسپانوی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ، عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ہسپانوی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ، عالمی امور پر تبادلہ خیال
January 18, 2023 ویب ڈیسک

ڈیووس (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ڈیووس میں ہسپانوی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں کہا اسپین اور یورپی یونین کو ہمارے ثابت قدم شراکت داروں کے طور پر سراہتے ہیں۔ اسپین، یورپین یونین کا حالیہ جنیوا کانفرنس میں تعاون انتہائی قابل قدر ہے۔