Tuesday, April 23, 2024

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو
August 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سعودی ہم منصب سے اظہارِ تشکر کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بدترین سیلابی صورت حال کے حوالے سے اظہار یکجہتی پر سعودی عرب سے اظہارِتشکر کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کو بھی سراہا۔