اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو چھ فروری سے امریکا کا دورہ کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکن کونسل آف چرچز کے دعائیہ ناشتے میں شرکت کریں گے، صدر جوبائیڈن مہمان خصوصی ہونگے، شرکا سے فرداً فرداً ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو 8 اور 18 مارچ کو بھی امریکا جائیں گے، خواتین سے متعلق کانفرنس اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے تقریب میں شرکت کرینگے۔