Friday, April 26, 2024

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ پر ایران پہنچ گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ پر ایران پہنچ گئے
June 14, 2022 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ پر ایران پہنچ گئے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مغربی ایشیا کے سربراہ سید رسول موسوی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپنے ہم منصب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات ہوئی، ایران آمد پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ان کے ہم منصب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خوش آمدید کہا۔

وزیرِخارجہ بلاول بھٹو کی ایرانی صدر اور دیگر حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

وزیرِخارجہ کل مشہد کا دورہ کریںگے، دونوں فریق اعلیٰ سطح کے وفود کے مذاکرات کے دوران تجارت اور اقتصادی تعلقات، ایران سے بجلی کی فراہمی، سرحدی ذریعہ معاش، سڑک اور ریل کے رابطے اور زائرین کو سہولیات کی فراہمی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے۔

دونوں فریق خصوصاً افغانستان کی صورتحال اور جنوبی ایشیاء میں اسلام مخالف پراپیگنڈے کی روک تھام کے ساتھ علاقائی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔

پاکستان اور ایران کے مشترکہ جغرافیائی، ثقافتی اور تاریخی عوامی رابطوں پر مبنی قریبی تعلقات ہیں۔