Friday, April 26, 2024

وزیرِخارجہ بلاول بھٹو کل سے 21 دسمبر تک واشنگٹن کا دورہ کریں گے

وزیرِخارجہ بلاول بھٹو کل سے 21 دسمبر تک واشنگٹن کا دورہ کریں گے
December 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری کل سے 21 دسمبر تک واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔ 

وزیرِخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ واشنگٹن پر امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اس موقع پر وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی حکام کو بھارت کے جارحانہ عزائم سے بھی آگاہ کریں گے۔