Friday, April 26, 2024

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست مسترد

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست مسترد
October 10, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

راولپنڈی کی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے اینٹی کرپشن ٹیم کو دوبارہ اسلام آباد جا کر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کردیا۔ ٹیم رانا ثنا کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئی، ٹیم تھانہ کوہسار جائے گی۔

واضح رہے کہ سینئر سول جج نے کلرکہار میں مبینہ اراضی فراڈ پر عدالت پیش نہ ہونے پر رانا ثنا کے وارنٹ جاری کئے۔