Friday, April 19, 2024

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنانے کا مطالبہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنانے کا مطالبہ
July 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ممنوعہ فنڈنگ میں ملوث تحریک انصاف کے رہنماؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے میں تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ لینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو فوری گرفتار کیا جانا چاہیے، ثابت ہوچکا ساڑھے تین سو غیرملکی افراد اور کمپنیوں نے پی ٹی آئی کو فنڈز دیئے۔ کہا کہ ستر کروڑ ڈالر سے زائد غیرقانونی رقم کا پتہ چلا، ایف آئی اے کو کسی کیخلاف شواہد ملیں تو کیس بننا اور گرفتاری ہونی چاہیے۔

رانا ثنا اللہ کہتے ہیں عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر پر اعتراض ہے تو جوڈیشل کمیشن میں جائیں۔ مزید کہا کہ پنجاب میں ایک سو چھیاسی وزیر نہ بنائے تو حکومت نہیں چلے گی۔