Tuesday, September 17, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کو 51 ویں قومی دن پر مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کو 51 ویں قومی دن پر مبارکباد
December 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو 51 ویں قومی دن پر مبارکباد دی اور دو طرفہ اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

یو اے ای کے صدر نے وزیراعظم کی طرف سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ سیلاب میں یو اے ای کی امداد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔