Monday, October 3, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف کا سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیر اعظم شہباز شریف کا سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
August 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

 شہباز شریف نے سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈجی اور ٹھری میر واہ  کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی  جائزہ لیا ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وفاقی وزیر سید خورشید شاہ ، وزیراعلیٰ سندھ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جا رہی ہے۔ بعض علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔ شہر اور دیہاتوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سیلاب سے لائیو سٹاک اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سندھ میں 43 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین کو ادویات اور کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا معاشی صورتحال پوری قوم کے سامنے ہے ، ماضی کی حکومت نے معیشت  تباہ کی۔ گزشتہ رات آرمی چیف سے بات ہوئی ،یہ سیاست  نہیں  خدمت کا وقت ہے۔