Thursday, March 28, 2024

آفت کی گھڑی میں مل کر کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

آفت کی گھڑی میں مل کر کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
August 5, 2022 ویب ڈیسک

ڈی جی خان (92 نیوز) – وزیر اعظم شہباز شریف نے روجھان، لسبیلہ اور ڈی جی خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، ہیلی کاپٹر سے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آفت کی گھڑی میں مل کر کام کریں گے، یہ سیاست کا نہیں خدمت کا وقت ہے، آخری گھر آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیاست بعد میں ہو گی پہلے سیلاب متاثرہ علاقوں کی خدمت ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ وفاق جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ جبکہ زخمیوں کو اڑھائی لاکھ روپے دے گا۔ حق دار کو ان کی دہلیز پر حق پہنچایا جائے گا، ان کے بس میں ہو تو بڑھ چڑھ کر متاثرین کی امداد کریں۔ مزید کہا کہ مکان تباہ ہونے پر 5 لاکھ، جزوی نقصان پر اڑھائی لاکھ دیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔