Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
July 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست تحریک انصاف کے رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی نے دائر کی۔ وفاقی حکومت ،وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں۔ شہباز شریف اور انکی کابینہ نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے ترکی دورے کے دوران اشتہاری سلمان شہباز کو سرکاری دورے میں شامل کیا۔ سلمان شہباز اور انکی اہلیہ کو سرکاری دورے کرانا قانون کی صریاً خلاف ورزی ہے ۔ شہباز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف اور انکی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے۔ عدالت ملک میں نگران وزیر اعظم تعنیات کرنے کا حکم دے ۔