وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

اسلام آباد (92 ) - وزیر اعظم شہباز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے وزیراعظم کو ملک میں موجودہ امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اس سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں ہوئیں، جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔