Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم نے سابق جج اعجاز حسن اعوان کو انفارمیشن کمشنر تعینات کردیا

وزیر اعظم نے سابق جج اعجاز حسن اعوان کو انفارمیشن کمشنر تعینات کردیا
January 14, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اعظم شہبازشریف نے سابق جج اعجاز حسن اعوان کو انفارمیشن کمشنر تعینات کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اعجاز حسن کی تنخواہ اور مراعات ایم پی اسکیل ٹو کے مساوی ہوں گی اور تعیناتی فوری نافذ العمل ہوگی۔

اعجازحسن اعوان نے بطور جج خصوصی عدالت سینٹرل شہبازشریف اورحمزہ شہباز کو سولہ ارب کے منی لانڈرنگ کیس سے بری کیاتھا۔