Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم عمران خان کا فارن فنڈن کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا خیر مقدم

وزیر اعظم عمران خان کا فارن فنڈن کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا خیر مقدم
January 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈن کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا جتنے ہمارے اکاؤنٹس کی سکروٹنی ہو گی حقیقت عوام کے سامنے آئے گی۔ توقع ہے الیکشن کمیشن پی پی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی سکروٹنی بھی ایسے ہی کریگا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے  ٹوئٹ میں کہا کہ سچائی لوگوں کو بے نقاب کرنے کا ایک عجیب طریقہ ہے۔ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ  عمران خان پر فرد جرم ہے۔ اب پتا چلا کہ پی ٹی آئی پچھلے 7 سال سے فارن فنڈنگ کیس سے بھاگ رہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹونے  کہا کہ عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ ہم سب کے لیے چشم کشا ہے ۔ جن غیرملکی قوتوں نے پی ٹی آئی کو بھاری مالی معاونت دی عمران خان اب انہی قوتوں کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے۔