Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعظم عمران خان 23 سے 25 فروری کو روس کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان 23 سے 25 فروری کو روس کا سرکاری دورہ کریں گے
February 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس طے ہو گیا۔ 23 سے 25 فروری کو روس جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا دو دہائیوں بعد تاریخی دورہ روس کے اہم نکات سامنے آ گئے۔ وزیراعظم عمران خان  وفد کے ہمراہ 23 سے 25 فروری کو روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں پاک، روس اہم ترین سٹریم گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔ اسکے علاوہ پاکستانی زرعی اجناس کی روس برآمد، کسٹم امور میں دوطرفہ معاونت بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق روس پاکستان کو ادویہ سازی، ایوی ایشن، تکنیکی خدمات میں تعاون فراہم کرے گا۔ دوطرفہ سطح پر بین الجامعات تعاون، طلباء تبادلہ، تعلیمی پروگرامز، تحقیقی منصوبے شروع ہو سکیں گے۔ پاک، روس "بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ" معاہدے پر بھی دستخطوں کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مابین معاہدہ متوقع ہے۔ اسکے علاوہ مواصلات اور آئی ٹی کے شعبے میں بھی ادارہ جاتی تعاون بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان روسی کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات سے بھی ملیں گے۔