Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم کی بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان شہید کے گھر آمد

وزیر اعظم کی بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان شہید کے گھر آمد
August 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اعظم شہباز شریف کی بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان شہید کے گھر آمد ہوئی۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف  بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان شہید کے گھر  گئے ۔ وزیرِ اعظم نے میجر طلحہ شہید کے لئے فاتحہ ادا کی اور انکے اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  بھی  وزیراعظم کے ہمراہ، ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان شہید کے گھر  گئیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے میجر طلحہ منان شہید کے لئے فاتحہ کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں، یہ راہ حق کے شہید ہیں، ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پوری قوم شہید طلحہ منان جیسے جوانوں کو جنم دینے والی مائوں اور عزم و استقامت کے پیکر والدین پر فخر کرتی ہے۔ پاک فوج کا ہر افسر اور جوان مادر وطن کی خدمت سے ہمیشہ سرشار رہا ہے۔ شہید طلحہ منان کی ملک و قوم کے لئے قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے شہید طلحہ منان کی والدہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید طلحہ منان کو ان کی عظیم قربانی پر عقیدت پیش کیا۔