Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم کی اپنی حکومت کو 3 سال میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد

وزیر اعظم کی اپنی حکومت کو 3 سال میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد
January 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کو 3 سال میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ بلومبرگ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔