Thursday, May 2, 2024

وزیر اعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن کا پیپلز پارٹی میں واپسی کا فیصلہ

وزیر اعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن کا پیپلز پارٹی میں واپسی کا فیصلہ
March 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت کی بڑی وکٹ گر گئی۔ وزیراعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی میں واپسی کا فیصلہ کر لیا۔

ندیم افضل چن پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقائدہ اعلان کل بلاول بھٹو سے ملاقات میں کریں گے۔ ندیم افضل چن نے پی پی پی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ندیم افضل چن بلاول کے ساتھ  کنٹینر پر سوار ہو کر حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا حصہ  بن جائیں گے۔ سابق حکومتی ترجمان کچھ عرصہ قبل ہی عہدے سے مستعفی ہوئے۔