Saturday, May 18, 2024

وزیر اعظم کا وزرا کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، اجلاس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ

وزیر اعظم کا وزرا کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، اجلاس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ
January 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزرا کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے  شرکا  کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کی۔ اُنہوں نے قومی سلامتی ،استحکام اور خوشحالی کیلئے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔