Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعظم کا لانگ مارچ کے دوران بہترین سکیورٹی پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اظہارِتشکر

وزیر اعظم کا لانگ مارچ کے دوران بہترین سکیورٹی پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اظہارِتشکر
November 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے لانگ مارچ کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے لانگ مارچ کے دوران ٹریفک کے انتظامات اور ان اقدامات سے شہریوں کی مشکلات میں کمی کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور سپاہیوں کو خوش اسلوبی سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر سراہا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، سیکرٹری داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔