Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم کا ایک کروڑ اکہتر لاکھ بجلی صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعظم کا ایک کروڑ اکہتر لاکھ بجلی صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان
August 23, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک کروڑ اکہتر لاکھ بجلی صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

 دورہ قطر کے دوران خصوصی گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا  تین لاکھ  ٹیوب ویل صارفین کو  بھی   فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  کوئی رقم نہیں دینا پڑے  گی ۔ ایک کروڑ  تیس لاکھ بڑے   کاروباری صارفین کیلئے  ریلیف  پر بھی غور کر رہے ہیں۔ فکسڈ ٹیکس کی وجہ سے چھوٹے تاجروں کو بھی اضافی ٹیکس کا سامنا کرنا پڑا۔ ہر کام کے لیے آئی ایم ایف سے مشورہ کرنا پڑتا ہے ۔