Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم غیر جمہوری اور فکسڈ میچ کے کھلاڑی ہیں، بلاول بھٹو

وزیر اعظم غیر جمہوری اور فکسڈ میچ کے کھلاڑی ہیں، بلاول بھٹو
March 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان غیر جمہوری اور فکسڈ میچ کے کھلاڑی ہیں۔

اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا صاف لگ رہا ہے وزیراعظم سیاسی میدان میں ہارچکے ہیں اور اب دھاندلی کی باتیں کررہے ہیں۔ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ارکان اسمبلی کے ووٹ کا تحفظ کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا وزیراعظم غیرجمہوری شخص ہیں جو بال ٹمپرنگ پریقین رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے بوکھلاہٹ میں مخالفین کو گالیاں دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا اگر وزیراعظم نے عزت سے استعفیٰ نہ دیا تو اپنی جماعت کے ساتھ ملک کو بھی مشکل میں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں میں سکول کے بچوں اور پٹواریوں کو زبردستی لایا جاتا ہے۔