Saturday, April 20, 2024

وزیر اعلی پنجاب کی 8 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری

وزیر اعلی پنجاب کی 8 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری
March 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے 8 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی۔

عثمان بزدار نے کہا عوام کو ریلیف دینے کیلئے تقریباً 8 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دی۔ صوبائی کابینہ رمضان پیکیج 2022 کی منظوری دے چکی ہے- رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے 100 روپے کم نرخ پر دستیاب ہو گا۔ حکومت پنجاب عوام کو سستے آٹے کی فراہمی پر تقریباً 4 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

رمضان بازاروں میں چینی مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو کم نرخ پر فراہم کی جائے گی۔ رمضان بازاروں میں 13 اشیائے خورد و نوش 2021 کے ریٹ پر ملیں گی۔