Thursday, April 18, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر اصغر زیدی کی ملاقات ، تعلیم کے فروغ پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ پنجاب سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر اصغر زیدی کی ملاقات ، تعلیم کے فروغ پر تبادلہ خیال
September 30, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر اصغر زیدی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے ہائر ایجوکیشن کے فروغ  کیلئے جامع پلان بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پاکستان کا ممتاز درس گاہ ہے ۔ وہاں طلبہ کیلئے تعلیمی سہولتوں میں مزید اضافہ کریں گے اور ادارے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔