Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعلی نے نجی شعبے کے تعاون سے دیہات و انڈسٹریزکو گیس کی فراہمی کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی

وزیر اعلی نے نجی شعبے کے تعاون سے دیہات و انڈسٹریزکو گیس کی فراہمی کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی
September 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیر اعلی پرویز الٰہی نے نجی شعبے کے تعاون سے دیہات و انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔

 وزیر اعلی پنجاب سے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقاتیں ہوئیں۔ چودھری پرویز الہی نے تلہ گنگ کے اسپتال کو اپ گریڈ اور بستروں کی تعداد 100 تک بڑھانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا نظر انداز کردہ علاقوں کو مساوی ترقی دی جائے گی۔ منصوبے ارکان اسمبلی کی مشاورت سے تشکیل دئیے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب میں میرے دور کے فلاحی منصوبوں کو سیاسی انا کی بھینٹ چڑھایا۔ میرے سابقہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔ مخالفین کی سیاست صرف نمود ونمائس تک محدود ہے۔ پہلے بھی عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ،اب بھی عوامی خدمت میں ریکارڈ قائم کریں گے۔

ملاقات کرنے والوں میں حافظ عمار یاسر، راسخ الہٰی، محمد خان بھٹی ،سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور  متعلقہ حکام موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے سی ای او ایل این جی ایزی پرائیویٹ میاں یاسر حامد اور دیگر نے بھی ملاقات کی۔ چودھری پرویز الہٰی نے نجی شعبے کے تعاون سے دیہات و انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔ ان کا کہنا تھا دیہات میں نجی شعبے کے تعاون سے گیس کی فراہمی سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا۔ یاسر حامد نے کہا کوکنگ کے دوران ایل این جی کے استعمال سے خواتین کی صحت پر مضر صحت اثرات نہیں ہوں گے۔