Saturday, April 20, 2024

وزڈن نے انڈر 23 آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں وقار یونس، جاوید میانداد اور ثقلین کو شامل کرلیا

وزڈن نے انڈر 23 آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں وقار یونس، جاوید میانداد اور ثقلین کو شامل کرلیا
April 12, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - وزڈن نے انڈر 23 آل ٹائم ٹیسٹ الیون کی لسٹ جاری کردی، وزڈن کی جاری کردہ گیارہ کھلاڑیوں میں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

وزڈن نے انڈر 23 آل ٹائم الیون کا کپتان جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ کو مقرر کیا ہے۔ انڈر 23 آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں 3 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں، وقار یونس، جاوید میانداد اور ثقلین مشتاق کا نام شامل کیا گیا ہے۔

بھارت کے سچن ٹنڈولکر، اور ریشبھ پنٹ کا نام شامل ہے، انگلینڈ کے الیسٹر کک اور آئن بوتھم کا نام بھی شامل ہے۔ آسٹریلیا کے ڈان بریڈ مین، ویسٹ انڈیز کے گیری صوبر کے نام بھی شامل ہیں۔