Friday, April 19, 2024

وزارت توانائی نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی راہ میں رکاوٹوں سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا

وزارت توانائی نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی راہ میں رکاوٹوں سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا
May 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنا سب سے بڑا چیلنج بن گیا۔ وزارت توانائی نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔

پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ مہنگے فیول اور فنڈز کی قلت کے باعث لوڈشیڈنگ ختم کرنا ممکن نہیں رہا۔ دو ماہ تک جزوی لوڈشیڈنگ جاری رکھنا عوام اور قومی خزانے کے فائدے میں ہے۔ سرکاری اور نجی پاور پلانٹس کو پوری صلاحیت پر چلانے کیلئے فوری طور پر 80 ارب روپے درکار ہیں۔ مہنگے فرنس آئل اور ایل این جی پر اضافی بجلی پیدا کی توہرماہ بجلی ریکارڈ مہنگی ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے دوست ممالک سے پیکج ملنے تک بہتر لوڈ مینجمنٹ  کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ وزیر اعظم نے قطر سے اضافی ایل این جی اور نئی شرائط پر معاہدوں کے لئے شاہد خاقان عباسی کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔