اسلام آباد (92 نیوز) - وزارت قانون و انصاف نے صدرمملکت عارف ڈاکٹر عارف علوی کے ٹویٹ پر تشویش کا اظہار کردیا۔
وزارت قانون کا کہنا ہے بل آنے پر صدر کے پاس دو آپشن ہوتے ہیں، یا منظوری دیں یا مشاہدات کے ساتھ واپس بھیجیں، اس کے بجائے صدر نے جان بوجھ کر منظوری میں تاخیر کی اور اپنے ہی عہدیداروں کو بدنام کیا گیا۔