Saturday, September 21, 2024

وزارت قانون نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی

وزارت قانون نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی
December 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزارت قانون وانصاف نے قومی احتساب بیورو کو خط لکھ دیا، جس کے مطابق نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی۔

نیب نے ملازمت کو سول سروس آکوپیشنل گروپ ڈکلیئر کرنے کی سمری بھیجی تھی، جس پر وزارت قانون نے نیب کو جوابی خط بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری بھی مسترد کردی، چیئرمین نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی تجویز بھی رد کردی۔

وزارت قانون نے جواب میں کہا کہ تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا۔ تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہوجائے گی اور نیب کو کسی کسی وزارت یا ڈویژن کے ماتحت کرنا پڑے گا جس کے باعث نیب افسران کی خصوصی مراعات اور تںخواہیں بھی ختم ہوجائیں گی۔