Saturday, July 27, 2024

وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
August 10, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل اور کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل اور کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تمام 33 وفاقی وزراء، 7 وزرائے مملکت، 5 مشیر اور 38 معاونین خصوصی کو سبکدوش کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا اطلاق فوری ہوگا۔ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔