Thursday, April 25, 2024

وزارت خارجہ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی، خواجہ آصف ودیگر کی شرکت

وزارت خارجہ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی، خواجہ آصف ودیگر کی شرکت
August 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر پر وزارت خارجہ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔

وزیرِدفاع خواجہ آصف، مشیر اُمور کشمیر قمر زمان کائرہ نے ریلی میں شرکت کی۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے عملے سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔

ریلی سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی و مظاہرہ کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے وہ اس سے زیادہ مانگتا ہے۔ کشمیر کے ساتھ ہمارا عزم لازوال ہے، اس عزم میں کبھی کمی واقع نہیں ہو گی۔ پاکستان کے حالات کبھی ہمارے عزم پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

کشمیر کاز ایک رستا ہوا زخم ہے جو مرہم مانگتا ہے وہ مرہم پاکستانی عوام کا عزم ہے جس کا اظہار ہر جگہ ہونا چاہیے۔ ہماری افواج نے کشمیر کاز کے لیے جنگیں لڑی ہیں، 1947 سے اب تک اس کاز کے لیے خون دیا گیا ہے۔ آج بھی جو سرحدوں پر پہرہ دے رہے ہیں ان کی عظمت کو سلام پیش کروں گا۔

ادھریوم استحصال کشمیر پر ملک بھر میں ٹریفک ایک منٹ کیلئے روک دی گئی۔ صبح آٹھ بج کر 59 منٹ پر سائرن بجائے گئے جو جہاں تھا وہیں رک گیا۔