Sunday, September 8, 2024

وفاقی حکومت نے سویلینز کا ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

وفاقی حکومت نے سویلینز کا ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
November 17, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے سویلینز کا ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

اٹارنی جنرل کے ذریعے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں مؤقف اپنایا کہ کورٹ مارشل سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، تیئس اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

انٹرا کورٹ اپیل میں اپیلوں پر حتمی فیصلے تک پانچ رکنی لارجر بینچ کے فیصلے پر حکم امتناع کی بھی استدعا کردی۔

وزارت دفاع نے بھی سویلین کا فوجی ٹرائل روکنے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کردی، کالعدم قرار دی گئیں دفعات بھی بحال کرنے کی درخواست کردی، کہا کہ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات کالعدم ہونے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔