Thursday, May 2, 2024

ویسٹ انڈیز ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر نکروم بونیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ویسٹ انڈیز ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر نکروم بونیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
June 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ویسٹ انڈیز ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر نکروم بونیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پی سی بی ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز مڈل آرڈر بیٹر نکروم بونیر دوسرے میچ سے قبل کورونا کا شکار ہوئے، مڈل آرڈر بیٹر کو آج کے میچ سمیت تیسرے میچ سے باہر کر دیا گیا اور مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

کورونا مثبت آنے کے بعد دونوں ٹیموں کے آفیشلز اور سپورٹنگ سٹاف کا پی سی آر ٹیسٹ لے لیا گیا۔