Sunday, December 3, 2023

ویمنز کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ میں 20 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا

ویمنز کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ میں 20 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا
July 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی سی بی نے 23-2022 کے لیے ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں مجموعی طور پر بیس ویمنز کرکٹر کو شامل کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں 8 کھلاڑیوں کو ترقی دی  گئی ہے ۔ کیٹیگری  اے میں بسمہ معروف، ندا ڈار اور عالیہ ریاض شامل  ہیں۔

طوبہٰ حسن ،گل فیروزہ اور صدف شمس کو پہلی بار کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔