Thursday, April 25, 2024

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ ، پاکستان ویمنز نے انڈیا ویمنز کو 13 رنز سے شکست دے دی

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ ، پاکستان ویمنز نے انڈیا ویمنز کو 13 رنز سے شکست دے دی
October 7, 2022 ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) - ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز نے انڈیا ویمنز کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

138 رنز کے تعاقب میں انڈیا ویمنز 124 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ پاکستانی ویمنز بولر نے انڈیا ویمنز کی ایک نہ چلنے دی۔ ندا ڈار نے 56 رنز ناٹ آوٹ کی شاندار اننگ کھیلی۔ نشرا سندھو کی 3 وکٹیں ، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔