Friday, April 19, 2024

ویمن کرکٹ ورلڈکپ، انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ سے شکست

ویمن کرکٹ ورلڈکپ، انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ سے شکست
March 20, 2022 ویب ڈیسک

آکلینڈ (92 نیوز) - آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا دیا۔

نیوزی لینڈ کے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز اچھا رہا 176 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد انگلش ویمن ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی اور میچ جیتنا مشکل دکھائی دینے لگا۔

انگلینڈ نے ہدف 48 ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے نیٹ سکیور 61اور ہیتھر نائٹ 41 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فرانسس مکے نے چار وکٹیں حاصل کیں۔