Saturday, April 27, 2024

ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 71 رنز سے شکست دے دی

ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 71 رنز سے شکست دے دی
October 9, 2022 ویب ڈیسک

سلہٹ (92 نیوز) - ویمن ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 71 رنز سے شکست دے دی۔ یو اے ای کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 74 رنز ہی بنا سکی۔ 57 رنز بنانے پر پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ عالیہ ریاض کے نام رہا۔

بنگلہ دیش میں جاری ویمن ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار فتوحات جاری ہے۔  سلہٹ کے اسٹیدیم میں کھیلے جانے والے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ بیس اوورز میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، عالیہ ریاض 57، منیبہ علی 43، ندا ڈار25  رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

147 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بولرز نے یو اے ای بیٹرز کی ایک نا چلنے دی۔ یو اے ای مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، نشرح سندھو، عمائمہ سہیل، ایمن انور نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 57 رنز ناٹ آوٹ کی شاندار اننگ کھیلنے پر عالیہ ریاض پلئیرآف دی میچ کی حقدار قرار پائیں۔

پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ کل سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔