Thursday, April 18, 2024

ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
October 3, 2022 ویب ڈیسک

سلہٹ (92 نیوز) - ویمن ایشیا کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ویمن ایشیا کپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 71 رنز کا ہدف دیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سلمیٰ خاتون 24 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہیں۔

پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 12.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 49 رنز پر گری، منیبہ علی 19 گیندوں پر چودہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ سدرہ امین نے 36 رنز جبکہ بسمہ معروف نے 12 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے واحد وکٹ سلمیٰ خاتون نے حاصل کی۔

پاکستان نے ویمن ایشیا کپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، اس سے قبل قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کے خلاف 9 وکٹ پر فتح سمیٹی تھی۔

قومی ویمن ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 6 اکتوبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔