Friday, April 19, 2024

ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 1 رنز سے شکست دے دی

ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 1 رنز سے شکست دے دی
October 13, 2022 ویب ڈیسک

سلہٹ (92 نیوز) - ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو 1 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔ سمارا وکرما 35 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔ نشرح سندھو نے 3 جبکہ ندا ڈار، سعدیہ اقبال اور ایمن انور نے 1،1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس مقررہ بیس  اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا سکی۔ سنسنی خیز میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ کپتان بسمہ معروف 42، ندا ڈار 26، منیبہ علی 18، جبکہ عمائمہ سہیل نے 10 رنز اسکور کئے۔

ائینوکا راناویر ا 17 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرنے پر پلئیر آف دی میچ کی حقدار قرار پائیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتہ 15 اکتوبر کو انڈیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔