Saturday, April 20, 2024

وسطی یوکرین کے علاقے کرمنچک کے شاپنگ مال پر روسی کا میزائل حملہ، 16 افراد ہلاک

وسطی یوکرین کے علاقے کرمنچک کے شاپنگ مال پر روسی کا میزائل حملہ، 16 افراد ہلاک
June 28, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - روس کے یوکرین پر میزائل حملے جاری ہیں۔ وسطی یوکرین کے علاقے کرمنچک کے شاپنگ مال پر روسی میزائل حملہ کیا گیا۔

جی سیون اجلاس میں بڑے فیصلوں کے باوجود روس کے یوکرین پر میزائل حملے جاری ہیں۔ روسی افواج نے وسطی  یوکرین  میں شاپنگ مال کو راکھ کا ڈھیر  بنا دیا ۔ 16 افراد  ہلاک ہوگئے ،ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ  ہے ۔

نیٹو نے مشرقی یوکرین  میں  ہائی الرٹ فوجیوں کی تعداد سات گنا  سے زائد بڑھانے کا اعلان کر دیا ۔ نیٹو چیف جینز اسٹولٹن برگ ماسکو کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہائی الرٹ فوجیوں کی تعداد کو تین لاکھ تک بڑھایا جائے  گا ، رو س کے یوکرین پر حملہ  نے  بڑی جغرافیائی تبدیلی کو جنم  دیا ہے  ،نئی حکمت عملی  تیار کر لی ہے۔

سابق روسی صدر اور سکیورٹی کونسل  کے ڈپٹی چیئر میں دیمتری میدویدیف نے  نیٹو ممالک کو خبردار  کیا  ہے کہ نیٹو  کا کریمیا پر حملہ روس کے خلاف اعلان  جنگ  ہو گا ۔ نیٹو  کی کریمیا  میں کارروائی تیسری عالمی  جنگ  کا باعث بن سکتی  ہے۔ فن  لینڈ اور سویڈن نیٹو  میں شامل ہوئے  تو روس جوابی کارروائی کرے گا۔ روس  اپنی سرحدوں پر ہائپر سونک میزائل نصب کر سکتا ہے۔

جی سیون ممالک  نے یوکرین کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ امریکا کے مشیرقومی سلاتی  جیک سلیوان   کا کہنا ہے کہ  امریکا یوکرین  کے لئے ہتھیاروں کا نیا پیکیج تیار کر رہا ہے یوکرینی صدر نے ویڈیو لنک  خطاب میں کہا کہ جنگ  میں بالا دستی حاصل کرنے کے لئے امریکا مزید اسلحہ دے۔