وسطی پنجاب میں اسموگ کا راج، لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر
لاہور (92 نیوز) - لاہور سمیت وسطی پنجاب میں اسموگ کا راج،،لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا۔
لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 304 ریکارڈ کیا گیا ہے، قصور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 194 اور گجرات میں 164 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شدید اسموگ کے باعث لاہور، قصور اور گجرات سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں آج اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔ تعلیمی ادارے مکمل بند ہیں، مارکیٹ، جمز اور دکانیں سہ پہر تین بجے کے بعد کھلیں گی۔
پولیس اور انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے سرگرم ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے اور مقدمات ہونے لگے۔