Saturday, April 27, 2024

وسطی وینزویلا میں شدید بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 22 افراد ہلاک، 85 لاپتہ

وسطی وینزویلا میں شدید بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 22 افراد ہلاک، 85 لاپتہ
October 10, 2022 ویب ڈیسک

کراکس (92 نیوز) - وسطی وینزویلا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ باعث 22 افراد ہلاک اور 85 لاپتہ ہوگئے۔

ریڈ کراس کے ڈائریکٹر جوآن ماریو گوالانو نے بتایا کہ ایک ہزار کارکن لاپتہ کی تلا ش کررہے ہیں، وینزویلا کے نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے بتایا کہ وسطی وینزویلا میں پانچ چھوٹے دریاؤں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب آنے سے بہت زیادہ تباہی ہوئی، تیجیریا نامی قصبہ ملیا میٹ ہو گیا۔

روڈریگز نے کہا کہ قصبے کے لوگ مٹی کے تودوں کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔ فوجی اور ریسکیو اہکار لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ سرچ اینڈ ریسکیو حکام کے مطابق دریائے ایل پاٹو کا سیلابی پانی کئی مکاناتاور دکانیں بہا کر لے گیا۔

حکام کے مطابق وسطی وینزویلا کو 30 سال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے سب سے بڑی تباہی کا سامنا ہے۔